اہم خبریں

آنکھ کا معاملہ سیریس ،اڈیالہ جیل سے اہم ترین شخصیت نجی ہسپتال منتقل،جا نئے تفصیل

راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئیimran khan کی اہلیہ بشریٰ بی بیBushraBibi کو آنکھوں کے معائنے کے لیے نجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ماہر ڈاکٹرز کی نگرانی میں ان کا تفصیلی چیک اپ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اس سے قبل بھی بشریٰ بی بی کا اسی نجی ہسپتال میں آنکھوں کا ایک پروسیجر مکمل کیا جا چکا ہے، جس کے بعد ان کی طبی حالت کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے۔ اڈیالہ جیل میں تعینات میڈیکل ٹیم بھی تین مرتبہ ان کا معائنہ کر چکی ہے تاکہ صحت کی صورتحال پر مکمل نظر رکھی جا سکے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ دورے کا مقصد فالو اپ چیک اپ اور مزید طبی جانچ پڑتال ہے، تاکہ علاج کے عمل کو مؤثر انداز میں جاری رکھا جا سکے۔ ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات بھی کیے گئے۔بشریٰ بی بی کی صحت کے حوالے سے مزید اپڈیٹس سامنے آنے کی توقع ہے جبکہ میڈیکل ماہرین ان کی حالت کو مسلسل مانیٹر کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں