اہم خبریں

مولانا ادریس قتل،جائے وقوعہ کی تصاویر حاصل کرلی گئیں،ایک دہشتگرد کی شناخت

چارسدہ(اے بی این نیوز) جے یو آئی کے سابق رکن خیبر پختونخوا اسمبلی مولانا محمد ادریس کو شہید کرنے والے ملزمان کی تصاویر حاصل کرلی گئیں۔

گزشتہ روز چارسدہ میں نامعلوم افراد نے مولانا محمد ادریس کی گاڑی پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں وہ شہید ہوگئے۔

 

مولانا ادریس قتل: کیمروں کی مدد سے جائے وقوعہ کی تصاویر حاصل کرلی گئیں، ایک دہشتگرد کی شناختمولانا ادریس کو گھر سے مدرسے جاتے ہوئے منگل کی صبح نشانہ بنایا گیا تھا جب کہ ان کی سکیورٹی پر مامور 2 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے ۔

تفتیشی حکام نے سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملزمان کی تصاویر حاصل کرلیں اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 4 میں سے ایک دہشتگرد کی شناخت بھی کرلی گئی ہے۔

 

مولانا ادریس قتل: کیمروں کی مدد سے جائے وقوعہ کی تصاویر حاصل کرلی گئیں، ایک دہشتگرد کی شناختابتدائی تفتیش کے مطابق مولانا ادریس کے قتل کا منصوبہ افغانستان میں بنایا گیا اور دہشتگرد کا تعلق افغانستان سے ہے، اسکے مکمل نیٹ ورک کا سراغ لگایا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں: ملک بھر کے بجلی صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

متعلقہ خبریں