اہم خبریں

مسافر طیارہ ٹرک سے ٹکرا گیا

امریکا کی ریاست نیو جرسی میں ایک مسافر طیارہ لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار plane crash ہو گیا، جب رن وے کے قریب اس کا سامنا ایک ٹرک اور اسٹریٹ لائٹ سے ہوا۔ غیر ملکی ایئرلائن کا بوئنگ 767 طیارہ اٹلی کے شہر وینس سے آ رہا تھا اور لینڈنگ کے دوران پیش آنے والے اس واقعے نے لمحوں کے لیے خوف و ہراس پھیلا دیا۔

رپورٹس کے مطابق طیارہ محفوظ طریقے سے زمین پر اترنے میں کامیاب رہا اور اس میں سوار 231 مسافروں اور عملے کے تمام افراد مکمل طور پر محفوظ رہے، تاہم حادثے میں ٹرک ڈرائیور زخمی ہو گیا جسے فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ طیارے کے ایک ٹائر کے ٹکرانے سے ٹرک کی ونڈ اسکرین ٹوٹ گئی، جس کے شیشے ڈرائیور کے ہاتھ اور بازو پر لگے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں،خوشخبری آگئی، جا نئے کیا

واقعے کے فوراً بعد ایئرلائن نے تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے متعلقہ عملے کو عارضی طور پر سروس سے ہٹا دیا ہے جبکہ طیارے کو پہنچنے والے نقصان کا بھی تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب امریکی تحقیقاتی ادارے نے بھی اس واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے باقاعدہ انکوائری شروع کر دی ہے، جس کے لیے طیارے کا کاک پٹ وائس ریکارڈر اور فلائٹ ڈیٹا ریکارڈر طلب کر لیا گیا ہے تاکہ حادثے کی اصل وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔

متعلقہ خبریں