اہم خبریں

آبنا ئے ہرمز کے حا لات خطرناک صورتحال اختیار کر گئے، امریکی بحری جہازپر حملہ

مشرقِ وسطیٰ میں صورتحال مزید سنگین ہوتی جا رہی ہے جہاں ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز Strait of Hormuz میں ایک امریکی بحری جہاز کو میزائلوں سے نشانہ Missile Attackبنایا گیا۔ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی جہاز پر دو میزائل فائر کیے گئے، جو ہدف پر لگے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حملے کے بعد امریکی بحری جہاز نے فوری طور پر راستہ تبدیل کیا اور آبنائے ہرمز سے پیچھے ہٹ گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ کارروائی اس وقت کی گئی جب امریکی جہاز نے ایران کی جانب سے جاری کردہ وارننگز کو نظر انداز کیا۔ ایرانی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد خطے میں اپنی خودمختاری اور بحری حدود کا دفاع کرنا تھا۔
آبنائے ہرمز میں کشیدگی ، ایران کی امریکی بحریہ کو سخت وارننگ

دوسری جانب اس واقعے پر امریکی حکام کی جانب سے فوری طور پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا، تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر اس واقعے کی تصدیق ہوتی ہے تو یہ خطے میں کشیدگی کو ایک نئے خطرناک مرحلے میں داخل کر سکتا ہے۔

ادھر دوسری جانب امریکی میڈیا کے مطابق امریکی حکام نے بحری جہاز پر میزائل حملے کی تردید کردی،ایران کا کوئی میزائل امریکی بحری جہازپر نہیں لگا

متعلقہ خبریں