اہم خبریں

اسلام آباد اور گرد و نواح میں 5.2 شدت کا زلزلہ

اسلام آباد(اے بی این نیوز) وفاقی دارالحکومت اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.2 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 128 کلو میٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز تاجکستان اور سنکیانگ کے سرحدی علاقے میں تھا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے صبح 10 بج کر 56 منٹ پر محسوس کیے گئے، زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، حکام کی جانب سے صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں: امریکا نے قبضے میں لیا گیا ایرانی جہاز عملے سمیت پاکستان کے حوالے کردیا

متعلقہ خبریں