سونا معمولی سستا جبکہ چاندی نمایاں مہنگی ہو گئی ہے۔gold کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 200 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 83 ہزار 762 روپے پر آ گیا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 172 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 14 ہزار 747 روپے ریکارڈ کی گئی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں معمولی کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس قیمت 2 ڈالر کم ہو کر 4614 ڈالر ہو گئی، جو عالمی سرمایہ کاری کے رجحانات میں تبدیلی کی عکاسی کرتی ہے۔
پٹرولیم مصنوعات،اب فکر کی ضرورت نہیں،حکومت نے اہم قدم اٹھا لیا،جا نئے کیا
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں واضح اضافہ سامنے آیا ہے، جہاں فی تولہ چاندی 193 روپے مہنگی ہو کر 8014 روپے تک پہنچ گئی۔ ماہرین کے مطابق چاندی کی بڑھتی صنعتی طلب اور عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ اس اضافے کی بڑی وجوہات ہیں۔















