پیپلز پارٹی ppp leader کے سینئر رہنما، سابق سینیٹر اور سابق رکن قومی اسمبلی میاں احسان الحق انتقال کر گئے۔ مرحوم میاں احسان الحق mian ahsan ul haqنے اپنی سیاسی زندگی میں پیپلز پارٹی کے لیے طویل اور فعال خدمات انجام دیں۔ وہ سینیٹ اور قومی اسمبلی کے رکن بھی رہ چکے ہیں اور عوامی مسائل کے حل کیلئے ہمیشہ متحرک کردار ادا کرتے رہے۔
ان کی نماز جنازہ آج اتوار کو عصر کی نماز کے بعد لاہور کے علاقے مسلم ٹاؤن کے بلاک اے میں واقع جامع مسجد میں اداکر دی گئی ، جہاں سیاسی و سماجی شخصیات کی بڑی تعداد کی شرکت کی.
دو امریکی فوجی لاپتہ ہو گئے، تلاش جاری
پیپلز پارٹی کی قیادت سمیت مختلف سیاسی رہنماؤں نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور مرحوم کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ان کی سیاسی خدمات کو پارٹی اور عوامی سطح پر ایک قابل احترام ورثہ قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ ان کے انتقال کو ملکی سیاست کے لیے ایک بڑا نقصان بھی سمجھا جا رہا ہے۔















