اہم خبریں

پی ایس ایل فائنل کا وقت تبدیل، شائقین کیلئے نیا شیڈول جاری،جا نئے تفصیل

پی ایس ایل 11 کے فائنل psl final میچ کے حوالے سے اہم تبدیلی کرتے ہوئے میچ کے وقت کو تبدیل match timing update کر دیا گیا ہے۔ اختتامی تقریب کے شیڈول کو مدنظر رکھتے ہوئے اب فائنل کا آغاز رات 7 بجے کے بجائے 8 بجے ہوگا، جس سے شائقین کرکٹ کے انتظار میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

نئے شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان ٹاس ساڑھے 7 بجے ہوگا جبکہ اس سے پہلے شاندار اختتامی تقریب کا آغاز شام 6 بج کر 30 منٹ پر کیا جائے گا۔ اس تبدیلی کا مقصد ایونٹ کو مزید منظم اور یادگار بنانا بتایا جا رہا ہے۔

اس سے قبل میچ کا آغاز 7 بجے اور ٹاس کا وقت ساڑھے 6 بجے مقرر تھا، تاہم تقریب کے بڑھتے ہوئے دائرہ کار اور تفریحی پروگرامز کے باعث شیڈول میں ردوبدل کیا گیا ہے۔فائنل سے قبل ٹرافی کی رونمائی بھی کی گئی جس میں دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے منفرد انداز میں شرکت کی۔ دلچسپ فوٹو شوٹ اور ڈبل ڈیکر بس میں ٹرافی کے ساتھ سفر نے ایونٹ کو مزید رنگین بنا دیا۔

پی ایس ایل 11 کا فائنل،گلوکار عاطف اسلم، علی عظمت ،عارف لوہار، آئمہ بیگ اور صابری سسٹرز آواز کا جادو جگائیں گی

کرکٹ کے میدان میں پشاور زلمی 2017 کے بعد ایک بار پھر ٹائٹل جیتنے کیلئے پرعزم ہے، جبکہ حیدرآباد کنگز اپنی پہلی ہی انٹری میں تاریخ رقم کرنے کیلئے پرجوش دکھائی دے رہی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔

فاتح ٹیم کو نہ صرف ٹرافی دی جائے گی بلکہ پانچ لاکھ ڈالر کا انعام بھی اس کی کامیابی کا حصہ ہوگا، جس نے فائنل کی اہمیت کو مزید بڑھا دیا ہے۔

متعلقہ خبریں