اہم خبریں

بڑا دھچکا،پی ٹی آئی کے اہم رہنماعہدہ چھوڑ گئے

پشاور (اے بی این نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے جہاں صوبائی جوائنٹ سیکرٹری انجینئر خائستہ محمد نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

انجینئر خائستہ محمد نے مستعفی ہونے کی وجہ صوبائی صدر سے اختلافات بتاتے ہوئے کہا کہ پارٹی میں ’’آمریت‘‘ کا تاثر ابھرا ہے اور اہم فیصلے کابینہ کو اعتماد میں لیے بغیر کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ تنظیمی معاملات میں کابینہ کو نظر انداز کیا جا رہا ہے، مالاکنڈ ریجن کے عہدیداروں کی تقرری بھی مشاورت کے بغیر کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ تمام اختیارات ایک فرد کے پاس ہوں تو کابینہ کا عہدہ بے معنی ہو جاتا ہے جب کہ تحریک انصاف کے بانی کے نظریے کے مطابق فیصلے اجتماعی ہونے چاہئیں۔ انجینئر خائستہ محمد کا مزید کہنا تھا کہ پارٹی قیادت تحریک انصاف کے بانی کی رہائی میں سنجیدہ نظر نہیں آتی اور اس حوالے سے کوئی واضح حکمت عملی سامنے نہیں آئی جس کی وجہ سے انہوں نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا۔
مزید پڑھیں‌:دنیا کی نظریں چین پر،ایران سےمتعلق بڑا فیصلہ

متعلقہ خبریں