دبئی (اے بی این نیوز) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے اپنے فضائی آپریشن معمول کے مطابق بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ایمریٹس سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق متحدہ عرب امارات کی فضائی حدود میں فضائی ٹریفک معمول کے مطابق بحال ہوگئی ہے۔
یو اے ای حکام کے مطابق ملکی فضائی حدود میں عارضی احتیاطی تدابیر اٹھالی گئی ہیں، یہ فیصلہ صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد کیا گیا۔
حکام کے مطابق فضائی حفاظت کے اعلیٰ ترین معیارات کو یقینی بنانے کے لیے مسلسل اور بروقت نگرانی جاری رہے گی اور عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ مستند معلومات کے لیے سرکاری ذرائع پر اعتماد کریں۔
مزید پڑھیں:ڈرائیونگ لائسنس پاس کرنے کا آسان طریقہ















