اہم خبریں

عوام پریشان، آٹا ایک بار پھر مہنگا

اسلام آباد (اے بی این نیوز) اوپن مارکیٹ میں سرکاری نرخ پر آٹا نایاب ہو گیا، 10 اور 20 کلو آٹے کے تھیلوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق 10 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1050 روپے ہے جب کہ 20 کلو آٹے کی قیمت بڑھ کر 2100 روپے ہو گئی ہے، اس سے قبل 10 کلو آٹے کا سرکاری ریٹ 910 روپے اور 20 کلو 1810 روپے تھا۔

فلور ملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ حکومت نے سرکاری گندم کی سپلائی روک دی ہے جس کی وجہ سے آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔
مزید پڑھیں‌:بڑا ریلیف،ایئر کرایوں میں نمایاں کمی

متعلقہ خبریں