دبئی (اے بی این نیوز)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 2 سے3 فیصد تک کمی ہوگئی۔
امریکی کروڈ آئل کی قیمت2.98 فیصد کم ہوکر101.94 ڈالرفی بیرل ہوگئی۔
برینٹ کروڈ آئل 2.02 فیصد کم ہوکر108.17 ڈالر پر ٹریڈ کررہاہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روزعالمی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل 124 ڈالر سے کم ہوکر 114 ڈالر فی بیرل پر آگیا تھا جبکہ ڈبلیو ٹی آئی کی فی بیرل قیمت 110 ڈالر سے 104 ڈالر ہوگئی تھی۔
رپورٹس کے مطابق تیل کی عالمی مارکیٹ میں 4 سال کی بلند ترین سطح کے بعد بہتری دیکھنے میں آئی تھی ۔
مزید پڑھیں: بلاسود 3 ہزار روپے ماہانہ میں الیکٹرک بائیک حاصل کریں















