اہم خبریں

افسوسناک خبر،سنی تحریک کے راہنما پر حملہ،فائرنگ،شدید زخمی

حیدرآباد میں ایک افسوسناک فائرنگ (    firing incident  )کے واقعے نے شہر میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے، جہاں نماز جمعہ کے بعد مسجد سے باہر نکلنے والےسنی تحریک کے مرکزی رہنما موٹرسائیکل سوار مسلح افراد کی فائرنگسے شدید زخمی ہو گئے ۔۔پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ اے سیکشن کی حدود میں پیش آیا، جہاں نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کر کے انہیں جسم کے مختلف حصوں پر چار گولیاں ماریں۔ زخمی شخص کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

زلزلے کے جھٹکے، شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملہ اس وقت کیا گیا جب متاثرہ شخصیت نماز جمعہ ادا کرنے کے بعد مسجد سے باہر آ رہی تھیں۔ حملہ آور فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں جبکہ ملزمان کی تلاش کیلئے مختلف ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔اس افسوسناک واقعے کے بعد شہر میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے اور حساس مقامات پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں