اہم خبریں

دبئی سے سونا کہاں جا رہا ہے،منوں سونا کس ملک پہنچ گیا،جا نئے

خطے میں جاری جغرافیائی اور سیاسی کشیدگی کے اثرات اب عالمی مالیاتی منڈیوں تک پہنچ گئے ہیں، جہاں دبئی سے سنگاپور کو سونے(   gold trade    ) کی برآمدات نے تاریخ کی بلند ترین سطح حاصل کر لی ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ اضافہ گزشتہ ماہ ریکارڈ کیا گیا، جس نے سرمایہ کاری کے رجحانات میں نمایاں تبدیلی کو ظاہر کیا ہے۔ خلیجی خطے میں جاری کشیدگی کے باعث بڑے سرمایہ کار اپنے اثاثے محفوظ رکھنے کیلئے مختلف مالیاتی مراکز کا رخ کر رہے ہیں۔ اسی تناظر میں دبئی سے سونے کی بڑی مقدار سنگاپور منتقل کی جا رہی ہے، جو عالمی سطح پر محفوظ سرمایہ کاری کا اہم مرکز سمجھا جاتا ہے۔

بڑا حادثہ ،امریکہ میں طیارہ گر کر تباہ،سوار تمام افراد ہلاک،جا نئے تفصیل

اعداد و شمار کے مطابق صرف ایک ماہ کے دوران دبئی سے سنگاپور کو تقریباً ایک ہزار چار سو چھیالیس کلوگرام سونا برآمد کیا گیا، جو گزشتہ پانچ برس کے دوران سب سے زیادہ مقدار ہے۔ اس رجحان نے سونے کی عالمی تجارت میں نئی حرکیات پیدا کر دی ہیں۔ سرمایہ کار نہ صرف سیکیورٹی اور انشورنس تحفظ کو مدنظر رکھ رہے ہیں بلکہ اس بات پر بھی غور کر رہے ہیں کہ کسی بھی ممکنہ فضائی یا علاقائی بندش کی صورت میں ان کے اثاثے محفوظ رہ سکیں۔

سنگاپور کے مالیاتی اور ذخیرہ کرنے کے مضبوط نظام نے اسے اس شعبے میں ایک اہم مرکز بنا دیا ہے، جہاں بڑے پیمانے پر قیمتی دھاتیں محفوظ رکھی جاتی ہیں۔ دوسری جانب متحدہ عرب امارات طویل عرصے سے عالمی سونے کی ریفائننگ اور برآمدات کا اہم حب رہا ہے۔

متعلقہ خبریں