اہم خبریں

امریکہ کی ایران کیخلاف نئی صف بندی شروع، تیز ترین حملے کر نے کا انکشاف

امریکا کی جانب سے ایران (iran     )کے خلاف ایک بڑے اور تیز رفتار فوجی آپریشن کی تیاری کر رہا ہے، ۔ امریکی اخبار کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ نے ایک ایسا جامع منصوبہ تیار کیا ہے جس میں ایران کے اہم تنصیبات اور بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کی حکمت عملی شامل ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس ممکنہ کارروائی کا مقصد ایران پر دباؤ بڑھانا ہے تاکہ تعطل کا شکار مذاکرات کو دوبارہ بحال کیا جا سکے، یا پھر کسی بڑے تصادم سے پہلے ایران کو فیصلہ کن نقصان پہنچایا جا سکے۔ دفاعی ماہرین کے مطابق اس منصوبے میں انتہائی تیز اور محدود وقت میں حملے کر کے اسٹریٹجک اہداف کو نشانہ بنایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ایک اور حساس پہلو آبنائے ہرمز (   strait of hormuz    )سے متعلق ہے، جہاں امریکی حکمت عملی کے تحت اس اہم بحری گزرگاہ کے ایک حصے پر کنٹرول حاصل کرنے کا منصوبہ بھی زیر غور ہے۔ اس اقدام کا مقصد عالمی بحری تجارت کو جاری رکھنا اور تیل بردار جہازوں کی نقل و حرکت کو یقینی بنانا بتایا جا رہا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ (    trump )پہلے ہی ایران کے خلاف بحری ناکہ بندی جاری رکھنے کا اعلان کر چکے ہیں، جبکہ آج انہیں فوجی حکام کی جانب سے اس منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔ اسی دوران ایک متنازع پیش رفت میں انہوں نے آبنائے ہرمز کا ایک نیا نقشہ بھی شیئر کیا ہے جس میں اس کا نام تبدیل کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔

breaking news, iran, us military, middle east tension, strait of hormuz, global conflict, oil prices, world news, geopolitics, defense news

متعلقہ خبریں