اہم خبریں

امریکا کا حملہ دفاع نہیں، کھلی جارحیت ہے، ایران

تہران (اے بی این نیوز)ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکا کی جانب سے ایران پر کیے گئے حملوں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے انہیں ’جارحیت‘ قرار دیا ہے۔

انہوں نے امریکی مؤقف کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ یہ کارروائیاں ہرگز دفاع (سیلف ڈیفنس) کے زمرے میں نہیں آتیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے بیان میں اسماعیل بقائی نے امریکی محکمہ خارجہ کی ایک دستاویز کا حوالہ دیا، جس میں کہا گیا تھا کہ امریکا نے یہ کارروائی اپنے اتحادی اسرائیل کے اجتماعی دفاع اور اپنے حقِ دفاع کے تحت کی۔
مزید پڑھیں: ایران کیخلاف جنگ سیز فائر کے بعد ختم ہوچکی،ٹرمپ انتظامیہ

متعلقہ خبریں