اہم خبریں

مہنگائی بے قابو،دودھ اور دہی کی قیمتیں بھی آسمان پر

فریش ملک ایسوسی ایشن نے (YogurtPrice)دودھ اور دہی(     MilkPrice   ) کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ(  PriceHike  ) کر دیا ہے، جس کے بعد روزمرہ استعمال کی اشیاء مزید مہنگی ہو گئی ہیں۔

ایسوسی ایشن کے مطابق تازہ دودھ کی قیمت بڑھا کر دکان سطح پر 250 روپے فی کلو کر دی گئی ہے جبکہ دہی کی نئی قیمت 280 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔ اس سے قبل دودھ 210 سے 220 روپے اور دہی 230 سے 240 روپے فی کلو فروخت ہو رہا تھا۔

ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے باعث ڈیری فارمز اور دکانداروں کے اخراجات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس کی وجہ سے قیمتیں بڑھانا ناگزیر ہو گیا۔ان کا کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹ، جانوروں کی خوراک، بجلی اور دیگر اخراجات مسلسل بڑھ رہے ہیں، جس کا براہ راست اثر دودھ اور دہی کی قیمتوں پر پڑ رہا ہے۔

اپنا گھر خواب نہیں رہا،عوام کیلئے بڑی خبر آگئی،جا نئے تفصیل

شہریوں کا کہنا ہے کہ پہلے ہی مہنگائی نے گھریلو بجٹ کو متاثر کر رکھا ہے اور اب دودھ جیسی بنیادی چیز کی قیمت بڑھنے سے مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں۔ قبل ازیں بیف اور مٹن کے بھی من مانے ریٹس وصول کئے جا رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں