حکومت کی جانب سےاپنا گھرپروگرام (ApnaGhar) کے تحت شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے، جہاں اب 25 لاکھ سے لے کر 1 کروڑ روپے تک ہاؤسنگ قرضہ حاصل کرنے کا واضح طریقہ کار جاری کر دیا گیا ہے۔ اس اسکیم کا مقصد متوسط اور کم آمدنی والے طبقے کو اپنے گھر کا خواب پورا کرنے میں مدد دینا ہے۔تفصیلات کے مطابق شہری 25 لاکھ، 50 لاکھ، 75 لاکھ یا 1 کروڑ روپے تک قرض حاصل کر سکتے ہیں، جس کی ادائیگی کی مدت 20 سال مقرر کی گئی ہے۔ پہلے 10 سال کیلئے 5 فیصد فکسڈ مارک اپ رکھا گیا ہے جبکہ اگلے 10 سال کیلئے نارمل بینک ریٹ لاگو ہوگا۔
ماہانہ اقساط بھی واضح کر دی گئی ہیں، 25 لاکھ قرض پر تقریباً 16 ہزار 499 روپے ماہانہ، 50 لاکھ پر 32 ہزار 997 روپے، 75 لاکھ پر 49 ہزار 497 روپے جبکہ 1 کروڑ قرض لینے والوں کو تقریباً 65 ہزار 996 روپے ماہانہ قسط ادا کرنا ہوگی۔اس اسکیم کے تحت 10 مرلہ پلاٹ یا تیار گھر کی خریداری ممکن ہوگی۔ حکومت 90 فیصد فنانسنگ فراہم کرے گی جبکہ 10 فیصد رقم درخواست گزار کو خود دینا ہوگی۔
اپنا گھر خواب نہیں رہا،عوام کیلئے بڑی خبر آگئی،جا نئے تفصیل
اہم شرط یہ رکھی گئی ہے کہ درخواست گزار کے پاس قومی شناختی کارڈ ہونا چاہیے اور وہ پہلے سے کسی بڑے قرض کا نادہندہ نہ ہو۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ قرض کے حصول کیلئے کسی قسم کی ابتدائی فیس یا پیشگی ادائیگی کی شرط نہیں رکھی گئی۔قرضہ حاصل کرنے کیلئے درخواست آن لائن جمع کروانا ہوگی، جس کے بعد منظوری کا عمل تقریباً ایک ماہ میں مکمل ہونے کی توقع ہے۔ اس اسکیم کی نگرانی اسٹیٹ بینک اور ہاؤسنگ اتھارٹی کے ذریعے کی جائے گی تاکہ شفافیت یقینی بنائی جا سکے۔















