پی ایس ایل 11 کے ( PSL )بڑے مقابلے میں پشاور زلمی نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 70 رنز سے شکست دے دی اور ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔ زلمی کی اس جیت کے بعد شائقین کرکٹ میں جشن کا سماں ہے۔
کراچی میں کھیلے گئے اہم میچ میں پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 221 رنز بنائے۔ کپتان بابر اعظم نے ذمہ دارانہ اور جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے 59 گیندوں پر 103 رنز اسکور کیے اور ٹیم کی فتح میں مرکزی کردار ادا کیا۔
ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم دباؤ کا شکار رہی اور پوری ٹیم 151 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ سمیر منہاس نے 44 رنز جبکہ محسن ریاض نے 25 اور کونوے نے 20 رنز بنا کر مزاحمت کی کوشش کی، تاہم ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔
زلمی کے بولرز نے شاندار کارکردگی دکھائی۔ ایرون ہارڈی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ سفیان مقیم نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ محمد باسط اور دیگر بولرز نے بھی اہم مواقع پر وکٹیں لے کر حریف ٹیم کو دباؤ میں رکھا۔















