ایران ( Iran )کے وزیر خارجہ نے تازہ بیان میں کہا ہے کہ امریکا جنگ ( USA, Russia )میں ایک بھی ہدف حاصل نہیں کر سکا۔ایرانی وزیر خارجہ ( AbbasAraghchi )نے کہا کہ امریکی قیادت کی جانب سے مذاکرات سے متعلق بات چیت پر غور کیا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق اگر سنجیدہ اور باعزت انداز میں پیش رفت ہوئی تو سفارتی امکانات موجود رہ سکتے ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ ایران اپنے قومی مفادات کے تحفظ کے ساتھ ہر تجویز کا جائزہ لے رہا ہے اور مستقبل کے فیصلے ملکی ترجیحات کو سامنے رکھ کر کیے جائیں گے۔روس کے ساتھ تعلقات پر گفتگو کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ماسکو کے ساتھ اسٹریٹجک روابط کو مزید فروغ دیا جائے گا۔ ان کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان تعاون خطے کے استحکام اور مشترکہ مفادات کیلئے اہم ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ روس کے ساتھ اعلیٰ سطح پر رابطے خوش آئند ہیں اور دونوں ممالک مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر متفق ہیں۔















