اسلام آباد( اے بی این نیوز ) مبینہ ٹیکس چوری سے متعلق اطلاعات پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے بڑی کارروائی کی گئی ہے، جس کے تحت ٹاپ سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی کے دفاتر پر چھاپہ مارا گیا ۔
ذرائع کے مطابق لمیٹڈ ٹیکس یونٹ اسلام آباد نے کارروائی کے دوران سوسائٹی سے اہم مالی اور اکاؤنٹس ریکارڈ اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ یہ اقدام انکم ٹیکس آرڈیننس کے تحت کیا گیا ہے، جس کے مطابق مشکوک مالی سرگرمیوں کی صورت میں ریکارڈ کی جانچ پڑتال کا اختیار حاصل ہوتا ہے۔
معلومات کے مطابق یہ کارروائی انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کی متعلقہ شق کے تحت عمل میں لائی گئی، جس کا مقصد مبینہ بے ضابطگیوں اور ٹیکس سے متعلق معلومات کی تصدیق کرنا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ متعلقہ ہاؤسنگ سوسائٹی کے خلاف تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کیا جا رہا ہے جبکہ مالی سال 2025 کے ٹیکس آڈٹ کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔















