اہم خبریں

فوجی اڈوں پر حملے،وزیر دفاع ہلاک، گھر کو دھما کے سے اڑا دیا گیا

مغربی افریقی ملک مالی میں متعدد فوجی اڈوں پر بڑے حملوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں جن کے بعد ملک میں سیکیورٹی صورتحال انتہائی کشیدہ ہو گئی ہے۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق مختلف فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا جہاں شدید دھماکوں اور فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں۔

عینی شاہدین کے مطابق ایک حملے میں وزیر دفاع جنرل سادیو کامارا کی رہائش گاہ کو دھماکے سے اڑا دیا گیا جس کے نتیجے میں ان کی ہلاکت کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، تاہم حکام کی جانب سے ابھی تک اس کی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ حملوں کے بعد فوجی اڈوں میں افراتفری پھیل گئی جبکہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ کئی مقامات پر رابطے منقطع ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔
زلزلہ،لوگ خوف و ہراس کی وجہ سے گھروں سے باہر نکل آئے

حکومتی سطح پر فوری طور پر کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا، تاہم صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے اضافی فوجی دستے روانہ کیے جا رہے ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حملوں کی نوعیت منظم اور منصوبہ بندی کے تحت لگتی ہے۔یہ بھی واضح رہے کہ فی الحال ان اطلاعات کی آزادانہ تصدیق نہیں ہو سکی، جبکہ بین الاقوامی سطح پر بھی اس واقعے پر نظر رکھی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں