بیروت(اے بی این نیوز)اسرائیل کے جنوبی لبنان پرحملے ،مزید 4 شہری شہید،شہادتوں کی تعداد 2 ہزار 496 ہوگئی۔
لبنان میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملےجاری ہے،اسرائیل کےجنوبی لبنان پر حملے میں 4 شہری شہید ہوگئے،لبنانی وزارت صحت کے مطابق 2 مارچ اب سے شہادتوں کی تعداد 2ہزار496تک پہنچ چکی ہے،دو ماہ میں 7ہزار725شہری حملوں میں زخمی ہوچکے ہیں۔
دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے فوج کو لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر بھرپور حملوں کا حکم دے دیا، اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر سےجاری بیان کے مطابق نیتن یاہو نے اسرائیلی ڈیفنس فورسز کو ہدایت کی ہے کہ وہ حزب اللہ کے اہداف کو سختی سے نشانہ بنائیں۔
مزید پڑھیں: کولمبیا میں مسافر بس میں دھماکا،16 افراد ہلاک،38 زخمی













