کولمبیا(اے بی این نیوز)کولمبیا کے جنوب مغربی علاقے میں مسافر بس میں دھماکے کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک اور 38 زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی اے پی کے مطابق دھماکا کاؤکاکے علاقے کاجیبیو میں پین امریکن ہائی وے پر اس وقت ہوا جب بس مسافروں سے بھری ہوئی تھی۔
علاقے کے گورنر اوکٹاویو گزمین کا کہنا تھا کہ دھماکہ خیز مواد سڑک پر ہی نصب کیا گیا تھا اور بس کے گزرتے ہی اسے اڑا دیا گیا۔ زخمیوں میں پانچ بچے بھی شامل ہیں۔
کولمبیا کی مسلح افواج کے کمانڈر جنرل ہیوگو لوپیز نے حملے کا الزام ایوان مورڈیسکو نامی انتہائی مطلوب مجرم کے نیٹ ورک اور جیمے مارٹنیز کے دھڑے پر عائد کیا ہے۔
120 مزید پڑھیں: ارب کی اوور انوائسنگ، وزیراعظم کی ملوث افراد کیخلاف کارروائی کی ہدایت














