لاہور(اے بی این نیوز)پاکستان سپر لیگ 11 کے فائنل میچ کے ٹکٹوں کی فروخت 27 اپریل سے شروع ہوگی۔
پی ایس ایل 11 کا فائنل میچ 3 مئی کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق 27 اپریل سے آن لائن ٹکٹوں کی فروخت ہوگی جبکہ 28 اپریل سے فزیکل ٹکٹس صبح 10 بجے سے مقرر کردہ کوریئر سینٹر سے دستیاب ہوں گے۔
جنرل انکلوژرز 1500 جبکہ فرسٹ کلاس کا ٹکٹ 2 ہزار روپے میں دستیاب ہوگا۔ پریمئم 4 ہزار، وی آئی پی 6 ہزار اور وی آئی پی فار اینڈ 8 ہزار روپے میں دستیاب ہوگا۔
وی وی آئی پی نیو پویلین کا ٹکٹ 10 ہزار اور گیلری کا ٹکٹ 12 ہزار روپے میں دستیاب ہوگا۔
فائنل کے موقع پر اختتامی تقریب کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔
پی سی بی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ فینز فائنل میچ سے قبل ساڑھے 6 بجے تک اسٹیڈیم پہنچیں۔
مزید پڑھیں: اداکارہ حبا بخاری کی بریڈ فورڈ ایونٹ میں بولڈ ڈریسنگ وائرل














