ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی ( Abbas Araghchi )کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد اسلام آباد پہنچ گیا ہے، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ حکومتی اور عسکری قیادت کی موجودگی میں وفد کی آمد کو خطے میں جاری سفارتی سرگرمیوں کے تناظر میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایرانی وفد کا استقبال کیا، جس کے بعد باہمی خیرسگالی اور تعاون کے پیغامات کا تبادلہ ہوا۔ ذرائع کے مطابق اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر بھی بات چیت ہوئی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ اپنے دورے کے دوران پاکستانی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں خطے کی موجودہ صورتحال، امن و استحکام اور علاقائی تعاون کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان سفارتی روابط کو مزید مضبوط بنانے، اقتصادی تعاون بڑھانے اور سرحدی و سکیورٹی امور پر بھی غور کیا جائے گا۔
Abbas Araghchi, Iran Pakistan Relations, Islamabad Visit, Ishaq Dar, Asim Munir, Foreign Office, Diplomacy News, Regional Peace, Breaking News, Pakistan Iran Cooperation















