اہم خبریں

عباس عراقچی کا تین ملکی اہم ترین دورہ، جا نئے کس کس ملک جا ئیں گے

ایرانی وزیر خارجہ(       AbbasAraghchi  ) آج سے اسلام آباد، مسقط اور ماسکو کے دورے پر روانہ۔(  Moscow, Muscat, Pakistan       )ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی آج سے اسلام آباد، مسقط اور ماسکو کے اہم سفارتی دورے شروع کریں گے۔ اس دورے کو خطے میں تیزی سے بدلتی صورتحال، جاری کشیدگی اور جنگ کے تازہ ترین حالات کے تناظر میں انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔رپورٹس کے مطابق دورے کا بنیادی مقصد علاقائی پیش رفت پر مشاورت، دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانا اور موجودہ جنگی صورتحال کا جائزہ لینا ہے۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران اس وقت مختلف ممالک کے ساتھ رابطے بڑھا کر سیاسی حل کی راہ تلاش کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

امریکہ کا ایران کیخلاف اقدام، بڑا بحری جہاز ’’ٹفنی‘‘ قبضے میں لے لیا،حا لات گھمبیر

اسلام آباد میں ایرانی وزیر خارجہ کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات متوقع ہے، جہاں پاک ایران تعلقات، سرحدی تعاون، علاقائی امن اور امریکا ایران کشیدگی سمیت متعدد اہم امور پر گفتگو ہو سکتی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق پاکستان کو موجودہ بحران میں اہم سفارتی کردار کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

بعد ازاں وہ مسقط جائیں گے، جہاں عمان ماضی میں بھی حساس علاقائی مذاکرات میں ثالثی کا کردار ادا کرتا رہا ہے۔ اس کے بعد ماسکو میں روسی قیادت سے ملاقاتوں میں توانائی، سیکیورٹی اور خطے کی بدلتی سیاسی صورتحال زیر بحث آنے کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں