اہم خبریں

پنجاب میں ڈومیسائل فیس میں بڑا اضافہ، پے منٹ کی ادائیگی بھی جا نئے کیسے

پنجاب کابینہ نے ڈومیسائل فیس(       Domicile Fee) میں 175 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد فیس 200 روپے سے بڑھا کر 550 روپے مقرر کر دی گئی ہے۔ حکام کے مطابق یہ فیصلہ انتظامی نظام کو جدید اور ڈیجیٹل بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

نئی پالیسی کے تحت ڈومیسائل فیس کی وصولی صرف ای پے پنجاب کے ذریعے کی جائے گی، جبکہ پورے سسٹم کو مکمل طور پر ڈیجیٹل اور پیپر لیس بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ اس اقدام سے شہریوں کو دفاتر کے چکر لگانے کی ضرورت کم ہو جائے گی۔

ایران کی بڑی کارروائی اسرائیلی بحری جہاز سمیت دو جہاز قبضے میں لے لئے

پالیسی کے مطابق شہری اب ڈومیسائل کے لیے آن لائن درخواست دے سکیں گے اور تیار شدہ دستاویز گھر بیٹھے حاصل کر سکیں گے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس نظام کا مقصد شفافیت اور سہولت دونوں کو بہتر بنانا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیس میں سے 500 روپے سرکاری خزانے میں جمع ہوں گے جبکہ 50 روپے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کو سروس چارجز کے طور پر دیے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں