لاہور کے علاقہ اچھرہ میں تین بچوں( murder) کے قتل کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا۔اطلاع ملتے ہی ڈی آئی جی آپریشنز نے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔ ایس ایس پی آپریشنز، ایس پی ماڈل ٹاؤن موقع پر آگئے۔ پولیس ٹیمیں جائے وقوعہ پر موجود، علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا۔ پولیس کے مطابق
علاقے میں سرچ آپریشن شروع، مشتبہ افراد کی چیکنگ جاریہے۔ ( qatal) واقعہ کی نوعیت جاننے کیلئے شواہد اکٹھے کرنے کا عمل جاری ہے۔ ترجمان ڈی آئی جی کے مطابق علاقہ کے سی سی ٹی و کیمروں کو قبضہ میں لے لیا گیا، ٹریسنگ جاری ہے۔
فرانزک اور تفتیشی ٹیمیں بھی جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر رہی ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ ملوث عناصر کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔ جلد حقائق سامنے لا کر ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی
وزیر اعلیٰ مریم نواز کا( maryum nawaz ) اچھر ہ میں 3معصوم بچوں کے قتل پر شدید دکھ اورافسوس کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے 3بچوں کے قتل پر فوری رپورٹ طلب کرلی ۔وزیراعلیٰ مریم نواز کا معصوم بچوں کے قاتل کی فوری گرفتاری کا حکم ،وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ
بچوں کے سفاکانہ قل کا واقعہ انتہائی تکلیف دہ ہے ۔ بچوں کے قتل کے ذمہ دار قانونی کارروائی ،کڑی سزاسے نہیں بچ سکیں گے۔ وزیراعلی ٰ مریم نواز کا مقتول بچوں کے اہل خانہ سے اظہارِ ہمدردی اور صبر کی دعا۔ بچوں کی شناخت 5سالہ مومنہ بتول، 4سالہ مومن رضا اور ڈیڑھ سالہ امہ حبیبہ سے ہوئی۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کا جائے وقوعہ کا دورہ بچوں کو نامعلوم وجوہات کی بنا پر تیز دھار آلہ سے قتل کر دیا گیا۔ والدین گھر کو تالہ لگا کر دوائی لینے کے لئے گئے تھےاور بچے گھر میں اکیلے تھے۔ ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن کی سربراہی میں ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دے دی گئی ۔
فرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں۔ مقتولین کی لاشوں کو ڈیڈ ہاؤس منتقل کیا جارہا ہے۔ واقعہ کی تمام پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔















