اہم خبریں

جاپان میں 7.5 شدت کا زلزلہ، عمارتیں لرز اٹھیں

ٹوکیو(اے بی این نیوز)جاپان کے شمال مشرقی ساحلی علاقے میں ایک طاقتور زلزلہ آیا جس کی شدت 7.5 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلے کے جھٹکے ملک کے مختلف حصوں میں محسوس کیے گئے جب کہ دارالحکومت ٹوکیو میں بھی عمارتیں لرز اٹھیں۔

جاپانی حکام کے مطابق زلزلے کا مرکز شمالی ساحل کے قریب سمندر میں تھا اور اس کی گہرائی تقریباً 10 کلومیٹر بتائی گئی ہے، جس کے باعث سونامی کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

رائٹرز کے مطابق ٹوکیو اور آوموری کے درمیان چلنے والی بلٹ ٹرین سروس بھی معطل کر د ی گئی ہے۔

موسمیاتی ایجنسی نے فوری طور پر سونامی وارننگ جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ سمندری لہریں 3 میٹر تک بلند ہو سکتی ہیں۔ شہریوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ساحلی علاقوں سے دور رہیں اور محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہو جائیں۔احتیاطی تدابیر کے طور پر بعض علاقوں میں ٹرین سروس معطل کر دی گئی ہے جب کہ ایمرجنسی ٹیمیں ہائی الرٹ پر ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہوئی۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے، جس کے باعث شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: ڈی ایس پی آفتاب احمد اسلام آباد میں ڈیوٹی کے دوران انتقال کرگئے

متعلقہ خبریں