واشنگٹن (اے بی این نیوز)امریکی سینیٹ کام نے ایرانی جہاز پر حملے کی ویڈیو جاری کر دی، کہا کہ امریکی میرینز نے جہاز پر قبضہ کر لیا ہے، جہاز اب امریکی تحویل میں ہے۔
عالمی میرین ڈیٹا کے مطابق ’’ایم وی توسکا‘‘ کنٹینر شپ ہے جو ایرانی پرچم کے تحت رجسٹرڈ ہے، 7 گھنٹے پہلے ، ایرانی جہاز کی رفتار انتہائی کم 1.2 ناٹس رکارڈ کی گئی۔
اس سے پہلے امریکی صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر کہا تھا کہ امریکا نے ناکہ بندی کی خلاف ورزی کرنے والے ایک ایرانی بحری جہاز کو نشانہ بنا کر اس پر قبضہ کرلیا۔
امریکی فوج نے ایک ایرانی بحری جہاز کو روکا جو آبنائے ہرمز پر امریکی ناکہ بندی کی خلاف ورزی کی کوشش کر رہا تھا۔
توشکا TOUSKA’ نامی اس بحری جہاز نے ناکہ بندی کی خلاف ورزی کی کوشش کی جو اس کے لیے بہتر ثابت نہیں ہوئی۔
جہاز تقریباً 900 فٹ لمبا اورایک طیارہ بردار بحری جہاز جتنا وزنی ہے، امریکی بحریہ کے گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائر نے خلیج عمان میں جہاز کو روکا، جہاز کو رکنے کی وارننگ بھی دی لیکن ایرانی عملے نے سننے سے انکار کر دیا۔
امریکی بحریہ نےجہاز کے انجن روم میں سوراخ کر کے اسے روکا، جہاز اب امریکی میرینز کے قبضے میں ہے اور ہم دیکھ رہے ہیں کہ جہاز میں کیا ہے؟
مزید پڑھیں: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ















