اہم خبریں

اسلام آباد میں مذاکرات،ڈونلڈ ٹرمپ کا اہم فیصلہ سامنے آگیا، بڑی خبر

اسلام آباد (اے بی این نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ مذاکرات کے لیے اپنی نمائندہ ٹیم کی کل اسلام آباد آمد کی تصدیق کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر مجوزہ معاہدہ تسلیم نہ کیا گیا تو امریکا ایرانی پاور پلانٹس اور پلوں کو نشانہ بنا سکتا ہے اور سخت کارروائی سے دریغ نہیں کرے گا۔

امریکی صدر نے گزشتہ روز بھی ایران پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کو بند کرنے کے اعلان کو غیر معمولی قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکی ناکہ بندی پہلے ہی اسے بند کر چکی ہے۔ ٹرمپ کے مطابق اس صورتحال میں ایران کو آئے روز بھاری مالی نقصان ہو رہا ہے جبکہ امریکہ کو کوئی نقصان نہیں ہو رہا۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ جو کر رہے ہیں وہ ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔


امریکی صدر نے کہا کہ وہ کام کر رہے ہیں جو گزشتہ 47 سالوں میں کسی امریکی صدر نے نہیں کیا، اب وقت آگیا ہے کہ ایران کے قاتل مشن کو ختم کیا جائے۔ امریکی صدر نے گزشتہ روز بھی ایران پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کو بند کرنے کے اعلان کو غیر معمولی قرار دیا اور کہا کہ امریکی ناکہ بندی پہلے ہی اسے بند کر چکی ہے۔

ٹرمپ کے مطابق اس صورتحال میں ایران کو ہر روز بھاری مالی نقصان ہو رہا ہے جبکہ امریکہ کو کوئی نقصان نہیں ہو رہا۔ امریکی صدر نے مذاکرات کے حوالے سے نیویارک پوسٹ سے بھی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ جنگ ​​کے خاتمے کے لیے مذاکرات دوبارہ شروع کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کے لیے خصوصی ایلچی سٹیوٹکوف اور جیرڈ کشنر اسلام آباد پہنچیں گے۔ امریکی صدر نے کہا ہے کہ وہ بعد میں پاکستان کا دورہ کر سکتے ہیں تاہم فی الحال وہ مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے پر توجہ دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں‌:اسلام آباد میں مذاکرات،کل عام تعطیل ہوگی؟

متعلقہ خبریں