اہم خبریں

امریکہ کے ایک اور اہم ترین فریق سے براہ راست مذاکرات،جا نئے تفصیل

امریکی وفد اور فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس (      hamas )کے درمیان براہ راست مذاکرات۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق قاہرہ میں ہونے والی اس ملاقات میں امریکی وفد(       america) اور حماس کے نمائندوں نے غزہ امن منصوبے کے دوسرے مرحلے سے متعلق امور پر تفصیلی بات چیت کی۔ یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب خطے میں کشیدگی کم کرنے اور جنگ بندی کو پائیدار بنانے کی کوششیں تیز ہو رہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق امریکہ کی جانب سے مذاکرات میں اس مؤقف کو دوبارہ اجاگر کیا گیا کہ حماس کو غیر مسلح ہونا ہوگا تاکہ خطے میں دیرپا امن قائم کیا جا سکے۔ امریکی مؤقف کے مطابق کسی بھی مستقل معاہدے کے لیے عسکری سرگرمیوں میں کمی اور مکمل سیکیورٹی فریم ورک ضروری ہے۔

دوسری جانب حماس نے مذاکرات میں مطالبہ کیا ہے کہ پہلے مرحلے میں طے شدہ جنگ بندی معاہدے پر مکمل اور فوری عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ تنظیم کے نمائندوں نے مؤقف اختیار کیا کہ انسانی صورتحال میں بہتری اور جنگ بندی کی پابندی کسی بھی اگلے مرحلے کی بنیاد ہے۔

متعلقہ خبریں