اہم خبریں

سعودی عرب کی جانب سے 2 ارب امریکی ڈالر موصول

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو سعودی عرب (        saudi arab)کی وزارت خزانہ کی جانب سے 2 ارب امریکی ڈالر (    dollars)منتقل کیے گئے ہیں۔ یہ رقوم پندرہ اپریل 2026 کی ویلیو ڈیٹ کے ساتھ موصول ہوئیں اور انہیں مجموعی طور پر 3 ارب ڈالر کے مالی پیکج کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔حکام کے مطابق یہ مالی معاونت کسی عام سالانہ رول اوور انتظام کا حصہ نہیں بلکہ ایک توسیعی اور طویل المدتی تعاون کی صورت میں دی گئی ہے، جس کا مقصد پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنیادوں پر استحکام دینا ہے۔ باقی ماندہ رقم بھی جلد پاکستان کو ملنے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے جس سے زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید بہتری آئے گی۔

کراچی سے خبر غم، ایک شہادت ہو گئی،جا نئے تفصیل

ذرائع کے مطابق اس اہم پیش رفت کے ساتھ ہی پاکستان کے مالیاتی نظام کو فوری ریلیف حاصل ہوا ہے اور بیرونی ادائیگیوں کے دباؤ میں کمی کا امکان بڑھ گیا ہے۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس تعاون کے بعد مالی سال کے اختتام تک زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ ممکن ہے اور یہ تقریباً اٹھارہ ارب ڈالر تک پہنچ سکتے ہیں۔

ملاقات میں پاکستان کی جانب سے خطے میں حالیہ کشیدگی کے تناظر میں مکمل یکجہتی کا اظہار بھی کیا گیا جبکہ دونوں ممالک نے مستقبل میں سرمایہ کاری اور معاشی شراکت داری کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا۔

متعلقہ خبریں