بیجنگ(اے بی این نیوز) چینی صدر شی جن پنگ نے خبردار کیا ہے کہ دنیا دوبارہ جنگل کے قانون کی طرف جا رہی ہے۔
چینی سرکاری خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شی جن پنگ نے یہ ریمارکس ہسپانوی ہم منصب پیڈرو سانچیز سے ملاقات کے دوران دیئے جو اس وقت چین کے سرکاری دورے پر ہیں۔
چینی صدر شی جن پنگ نے مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دنیا اس وقت ہنگامہ خیز صورتحال کا شکار ہے اور قانون کی حکمرانی اور طاقت کی حکمرانی کے درمیان مقابلہ درپیش ہے۔
صدرشی جن پنگ نےاس موقع پر سپین کے ساتھ تعاون مضبوط بنانے پر زور دیا تاکہ دنیا کو جنگل کے قانون کی طرف جانے سے روکا جا سکے اور بین الاقوامی قوانین پر مبنی عالمی نظام کا دفاع کیا جا سکے۔
مزید پڑھیں: سعودی عرب سے 3 ارب ڈالرکی سپورٹ اگلے ہفتے مل جائے گی ،وزیر خزانہ















