اہم خبریں

سعودی عرب سے 3 ارب ڈالرکی سپورٹ اگلے ہفتے مل جائے گی ،وزیر خزانہ

اسلام آباد(اے بی این نیوز)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ سعودی حکومت کی جانب سے 3 ارب ڈالر کی سپورٹ اگلے ہفتے تک ہمیں مل جائے گی۔

واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آج ہماری سعودی وزیرِ خزانہ سے تفصیلی گفتگو ہوئی، پچھلے جمعے کو بھی اسلام آباد میں سعودی وزیرِ خزانہ سے گفتگو ہوئی تھی۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ سعودی وزیرِ خزانہ نے واضح بتایا کہ 3 ارب کی سپورٹ اضافی ڈپازٹس کی صورت میں ادا کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے پچھلے ہفتے 1.4بلین ڈالر کی ادائیگیاں کی ہیں، تمام ادائیگیاں وقت پر کریں گے۔

وزیرِ خزانہ کا کہنا ہے کہ 5 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی بھی سالانہ رول اوور کے بجائے تین سال کی توسیع ہو جائے گی، سالانہ رول اوور کے بجائے اس کی میچورٹی 2028 تک جائے گی۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ سعودی عرب کی حکومت کے شکر گزار ہیں، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور سعودی وزیرِ خزانہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
مزید پڑھیں: ایران کیساتھ جنگ ختم ہونے کے قریب ہے، امریکی صدر

متعلقہ خبریں