اہم خبریں

ایران کیساتھ جنگ ختم ہونے کے قریب ہے، امریکی صدر

واشنگٹن (اے بی این نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جاری کشیدگی کے حوالے سے بڑا بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ اپنے اختتام کے قریب ہے۔ انہوں نے یہ بات امریکی میڈیا فاکس نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں کہی۔

جنگ بندی سے متعلق سوال کے جواب میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کسی بھی طرح امریکہ کے ساتھ معاہدہ کرنا چاہتا ہے اور موجودہ حالات اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ صورتحال جلد معمول پر آ سکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان پیش رفت ہو رہی ہے اور امید ظاہر کی کہ تنازع جلد ختم ہو جائے گا، جس سے خطے میں استحکام آئے گا۔
مزید پڑھیں: آج بروز بدھ 15 اپریل 2026 موسم کی تازہ ترین صورتحال

متعلقہ خبریں