اہم خبریں

یہ خاتون کون ہیں،معمہ حل ہو گیا،جواب مل گیا،آپ بھی جا نئے

اسلام آباد میں امریکی وفد کی آمد کے موقع پر سوشل میڈیا پر ایک خاتون کی موجودگی نے خاصی توجہ حاصل کی، جس کے بعد صارفین کی جانب سے مسلسل یہ سوال کیا جانے لگا کہ یہ کون ہیں۔ اب اس حوالے سے تفصیلات سامنے آ گئی ہیں کہ یہ خاتون نتالی اے بیکر ہیں، جو پاکستان میں امریکہ کی قائم مقام ناظم الامور کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں۔سرکاری معلومات کے مطابق نتالی بیکر ( natalie baker    )نے جنوری 2025 میں اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے میں عبوری ناظم الامور کی ذمہ داریاں سنبھالیں۔ اس سے قبل وہ اگست 2024 میں ڈپٹی چیف آف مشن
کے طور پر اسلام آباد تعینات ہوئیں۔ وہ ایک تجربہ کار سفارتکار ہیں جنہوں نے مختلف ممالک میں اہم سفارتی ذمہ داریاں نبھائی ہیں۔

مزید پڑھیں :امریکہ کے غیر قانونی یا یکطرفہ مطالبات کو قبول نہیں کیا جائے گا ، ایران

اپنے کیریئر کے دوران وہ دوحہ، قطر میں امریکی سفارت خانے میں ڈپٹی چیف آف مشن رہ چکی ہیں، جبکہ اس سے پہلے وہ امریکی محکمہ خارجہ میں شمالی افریقہ اور مشرق وسطیٰ سے متعلق اہم عہدوں پر کام کرتی رہی ہیں۔ لیبیا، کویت اور دیگر خطوں میں بھی انہوں نے سفارتی خدمات انجام دیں۔رپورٹس کے مطابق انہوں نے لیبیا میں اس وقت خدمات انجام دیں جب وہاں امریکی سفارت خانہ دوبارہ فعال کیا جا رہا تھا، جبکہ بعد ازاں وہ دبئی اور دیگر مشنز میں بھی اہم کردار ادا کرتی رہیں۔

 

متعلقہ خبریں