کراچی ( اے بی این نیوز)پی ایس ایل 11 کے دلچسپ مقابلے میں حیدرآباد کنگز مین نے کراچی کنگز کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر شاندار کامیابی حاصل کر لی۔ کراچی کنگز کی جانب سے دیا گیا 189 رنز کا ہدف حیدرآباد کنگز مین نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد حاصل کر لیا۔میچ کے دوران حیدرآباد کنگز مین کے بیٹرز نے ذمہ دارانہ اور جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور ہدف کے تعاقب میں دباؤ کے باوجود بہترین کارکردگی دکھائی۔ آخری اوورز میں شاندار بیٹنگ نے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔
اس سے قبل کراچی کنگز نے مقررہ اوورز میں 188 رنز اسکور کیے تھے، تاہم بولرز اس مجموعے کا دفاع کرنے میں ناکام رہے۔ میچ کے دوران دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا جس نے شائقین کرکٹ کو آخر تک سنسنی میں مبتلا رکھا۔
مزید پڑھیں :جہلم سے افسوسناک خبر،جا نئے کتنا جا نی نقصان ہوا















