اہم خبریں

جہلم سے افسوسناک خبر،جا نئے کتنا جا نی نقصان ہوا

جہلم ( اے بی این نیوز)جہلم میں معمولی رنجش پر فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا۔ یہ واقعہ تھانہ منگلہ کے علاقے ڈھوک شمالہ میں پیش آیا جہاں ذاتی تنازع خونی تصادم میں بدل گیا۔پولیس کے مطابق رکشہ ڈرائیور گوہر بلال اپنے بھائی اور چچا کے ساتھ کھیتوں میں موجود تھا کہ اسی دوران ملزم عامر نے فائرنگ کر دی۔ اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں گوہر بلال کا بھائی عبداللہ اور چچا رخسار موقع پر ہی دم توڑ گئے، جبکہ گوہر بلال شدید زخمی ہو گیا۔

ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے لاشوں اور زخمی کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا، جہاں زخمی کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم اور متاثرہ خاندان کے درمیان دو روز قبل جھگڑا ہوا تھا، جس کی رنجش پر یہ واقعہ پیش آیا۔ واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا ہے۔قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارنے شروع کر دیے ہیں، جبکہ علاقے میں سیکیورٹی بھی بڑھا دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں :عوام کی سلامتی اولین ترجیح،ملک میں ہی رہونگا، لبنان کے وزیراعظم نے دورہ امریکہ ملتوی کر دیا

متعلقہ خبریں