اہم خبریں

بڑی تعداد میں خالی آئل ٹینکرز امریکہ کی جانب رواں دواں،جا نئے کیوں،ٹرمپ نے بتا دیا

واشنگٹن (     اے بی این نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بڑی تعداد میں خالی آئل ٹینکرز امریکہ کی جانب رواں دواں ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ ٹینکرز دنیا کا بہترین تیل حاصل کرنے کے لیے امریکہ کا رخ کر رہے ہیں، جو عالمی توانائی منڈی میں ایک اہم پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

صدر ٹرمپ کا کہنا ہےکہ امریکی تیل کا معیار دیگر ممالک کے مقابلے میں بہتر ہے، اسی لیے دنیا بھر سے توجہ امریکہ کی جانب بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ “ہم آپ کے منتظر ہیں”، جسے توانائی کے شعبے میں ایک مضبوط دعوت اور اعتماد کے اظہار کے طور پر لیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں :تاریخی سفارتی معرکہ۔۔۔پاکستان کی بڑی کامیابی،دنیا بھر میں دھوم

متعلقہ خبریں