لاہور ( اے بی این نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ آج پاکستان کے لیے ایک قابل فخر لمحہ ہے اور پوری قوم اس کامیابی پر خوشی اور اطمینان محسوس کر رہی ہے۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان آج عالمی سطح پر ایک قائدانہ کردار ادا کر رہا ہے، جو ہر شہری کے لیے باعثِ مسرت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم، نائب وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی قیادت میں ملک کا وقار دوبارہ بحال ہو رہا ہے اور دنیا میں پاکستان کی ساکھ مضبوط ہو رہی ہے۔ ان کے مطابق ان رہنماؤں کی مشترکہ کوششوں نے ملک کو ایک نیا اعتماد اور عزت دی ہے، جس کے اثرات عالمی سطح پر واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ دنیا بھر میں پاکستان کو ملنے والے احترام اور عزت پر ہر پاکستانی کو فخر ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کامیابیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ ملک درست سمت میں آگے بڑھ رہا ہے اور عالمی برادری میں اس کی اہمیت میں اضافہ ہو رہا ہے۔
مزید پڑھیں :امریکہ نے ایران کے منجمد اثاثے بحال کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی















