اسلام آباد(اے بی این نیوز) وفاقی حکومت نے ملک میں گیس کی بہتر تقسیم کے لیےاہم اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت کی آر ایل این جی کنکشنز پر عارضی پابندی عائد کرنے کی تجویز ہے، وزیراعظم کی ہدایت پر قائم نیشنل کوآرڈی نیشن اینڈ مینجمنٹ کونسل (این سی ایم سی) نے اس حوالے سے سفارشات دے دی ہیں۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ این سی ایم سی نے پیٹرولیم ڈویژن کو اس حوالے سے خط بھی لکھ دیا ہے، خط میں گیس فراہمی بہتر ہونے تک نئے آر ایل این جی کنکشنز عارضی معطل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے سوئی گیس کی طلب اور رسد کے مؤثر انتظام کے لیے جامع حکمت عملی تیار کرنے کی سفارش بھی کی گئی ہے اور اضافی گیس کی فراہمی پر ہفتہ وار پیشرفت رپورٹ طلب کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق گیس کے استعمال کومنظم کرنے کے لیے لوڈشیڈنگ کے اوقات کار پر غور کیا جا رہا ہے، یو ایف جی میں کمی اور موسمی بنیادوں پر کھپت کم کرنے جیسے اقدامات پر بھی غور ہو رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ منہگی آر ایل این جی کے متبادل مقامی قدرتی گیس کے استعمال کو فروغ دینے کی تجویز بھی دی گئی ہے، اس حوالے سےآئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی سےمشاورت کی جائےگی، این سی ایم سی کی ایگزیکٹیو کمیٹی نے پیٹرولیم ڈویژن سے27 اپریل کو بریفنگ طلب کرلی ہے۔
مزید پڑھیں: بلوچستان میں بارشوں سے تباہی،20 افراد جاں بحق،متعدد زخمی،پی ڈی ایم اے















