اہم خبریں

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

کوئٹہ (اے بی این نیوز)بلوچستان کے ضلع بارکھان سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت4.5،گہرائی 25 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز ژوب سے 110کلومیٹر دور جنوب مشرق میں تھا۔

زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر آگئے، کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔
مزید پڑھیں: آج بروز ہفتہ 11 اپریل 2026 چاندی کی تازہ ترین قیمت

متعلقہ خبریں