اسلام آباد (اے بی این نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈیزل 135 روپے فی لٹر سستا۔پٹرول 12روپے فی لٹر سستا کر دیا۔پٹرول کی قیمت میں 11روپے 83پیسے فی لٹر کمی کا اعلان۔پٹرول کی نئی قیمت 366روپے 58پیسے فی لٹر مقرر۔ ڈیزل کی قیمت میں 134روپے 81پیسے فی لٹر کمی کا اعلان کیا گیا ہے.ڈیزل کی نئی قیمت 385روپے 54پیسے فی لٹر مقرر۔ پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12بجے سے ہوگا۔
انہوں نے ایران اور امریکہ کے درمیان عارضی جنگ بندی پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دونوں ممالک کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں جنہوں نے ان کی درخواست پر مثبت پیش رفت کی. اس عمل میں پاکستان نے اہم کردار ادا کیا اور پاکستانی قیادت مذاکرات کو کامیاب بنانے کے لیے بھرپور کوششیں جاری رکھے گی۔ وزیراعظم کے مطابق اس تاریخی پیش رفت میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، اور انہوں نے ان اور ان کی ٹیم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان خطے میں امن کے قیام کے لیے سنجیدہ کوششیں کر رہا ہے اور آنے والے مذاکرات کو کامیاب بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔
معاشی حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے انکشاف کیا کہ انہیں مشورہ دیا گیا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا مکمل فائدہ عوام تک منتقل نہ کیا جائے بلکہ اس کا کچھ حصہ خزانے کو مستحکم کرنے کے لیے استعمال کیا جائے۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ انہوں نے یہ مشورہ مسترد کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی آئی ہے، اس لیے حکومت کی کوشش ہے کہ اس کا زیادہ سے زیادہ فائدہ عوام تک پہنچایا جائے تاکہ مہنگائی کے بوجھ میں کمی لائی جا سکے۔
وزیراعظم کے اس بیان کو سوشل میڈیا پر بھی بھرپور توجہ مل رہی ہے، جہاں صارفین اسے عوامی ریلیف اور سفارتی کامیابی کے تناظر میں دیکھ رہے ہیں۔
ٹیگز: شہباز شریف، ایران امریکہ جنگ بندی، عاصم منیر، پاکستان سفارت کاری، پیٹرول قیمت، عوامی ریلیف، عالمی منڈی، تیل قیمت، پاکستان معیشت، امن مذاکرات
خلیج میں اب جنگ کی نہیں امن کی باتیں ہو رہی ہیں میری پرخلوص دعوت پر سارے فریقین پاکستان تشریف لائے ان کا میں شکریہ ادا کرتا ہوں میں اپ سے تاریخ صاحب موقع پر بات کر رہا ہوں آج دونوں فریقین بات چیت کے ذریعے راضی ہو چکے ہیں ایران اور امریکہ کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں کہ وہ میری پرخلوص دعوت پر امن کی بات کر رہے ہیں اس پر رب ذوالجلال کا جتنا بھی شکر ادا کریں وہ بہت کم ہے۔
مزید پڑھیں :پی ایس ایل، راولپنڈیز کو مسلسل پانچویں شکست
مزید پڑھیں :ایران کو جنگ میں ایک سو چالیس ارب کا نقصان ہوا، العربیہ کا دعویٰ















