اہم خبریں

ایران ان مذاکرات میں شرکت کرے گا، امریکہ کے طرزِ عمل پر شکوک و شبہات موجود ہیں، نائب صدر محمد رضا عارف

تہران (اے بی این نیوز‌)ایران کے نائب صدر محمد رضا عارف نے اسلام آباد میں ہونے والے آئندہ مذاکرات کے حوالے سے اہم بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران ان مذاکرات میں شرکت کرے گا، تاہم امریکہ کے طرزِ عمل پر اب بھی شکوک و شبہات موجود ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ایران کو امریکہ کی “دھوکا دہی پر مبنی پالیسیوں” کے باعث اعتماد کے حوالے سے تحفظات لاحق ہیں، اس لیے مذاکرات میں شرکت کے باوجود احتیاطی رویہ اپنایا جائے گا۔ ان کے مطابق ماضی کے تجربات نے ایران کے موقف کو مزید محتاط بنا دیا ہے۔

محمد رضا عارف نے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کے دوران عبوری جنگ بندی کو ممکن بنانے اور فریقین کو مذاکرات کی میز پر لانے کی کوششوں میں پاکستان کا کردار قابلِ تحسین ہے۔ ان کے مطابق اسلام آباد کی سفارتی کاوشوں نے خطے میں کشیدگی کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ 40 روزہ کشیدگی کے دوران ایران نے دشمن کے تمام اندازوں کو غلط ثابت کیا اور یہ تنازع اسٹریٹیجک سطح پر اہم تبدیلیوں کا سبب بنا ہے۔ ان کے مطابق ایرانی قوم کے عزم نے صورتحال کو اپنے حق میں موڑنے میں اہم کردار ادا کیا۔

مزید پڑھیں :سینیٹ، جنرل نشست پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں تمام امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور

متعلقہ خبریں