تہران (اے بی این نیوز) ایران کے نائب وزیر خارجہ سعید خطیب زادہ نے کہا ہے کہ امریکی بحری جہاز بھی آبنائے ہرمز سے گزر سکتے ہیں، اور اس راستے کو کھلا رکھا جائے گا جب تک کوئی دشمنی پر مبنی رویہ اختیار نہیں کیا جاتا۔ان کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز کھلا اور محفوظ راستہ ہے، تاہم تکنیکی وجوہات کے باعث ضروری ہے کہ گزرنے والے جہاز ایرانی افواج سے رابطے میں رہیں تاکہ بحری نقل و حرکت کو محفوظ بنایا جا سکے۔ ایرانی حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد خطے میں بحری سلامتی کو برقرار رکھنا ہے۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ماضی میں ایران کے بحری راستوں سے متعلق تحفظات کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا کہ تیل کی ترسیل کے حوالے سے صورتحال بہتر ہونی چاہیے۔ذرائع کے مطابق حالیہ جنگ بندی معاہدے کے بعد ایران اور امریکہ کے درمیان اسلام آباد میں مذاکرات کا آغاز بھی متوقع ہے، جس سے خطے میں کشیدگی میں کمی کی امید ظاہر کی جا رہی ہے۔ اسی تناظر میں ایران کی جانب سے یہ نرم لہجہ ایک مثبت سفارتی اشارہ قرار دیا جا رہا ہے۔دوسری جانب بعض ذرائع یہ بھی بتاتے ہیں کہ جنگ بندی معاہدے کے تحت بحری نقل و حرکت سے متعلق مخصوص ضوابط پر غور کیا جا رہا ہے، تاہم اس کی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی۔
مزید پڑھیں :کل عام تعطیل کا اعلان،جا نئے تفصیل















