اہم خبریں

کل عام تعطیل کا اعلان،جا نئے تفصیل

راولپنڈی (اے بی این نیوز‌)راولپنڈی میں ضلعی انتظامیہ نے کل بھی مقامی تعطیل کا اعلان کر دیا ہے، جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 11 اپریل کو ضلع راولپنڈی میں مقامی سطح پر تعطیل ہوگی۔ اس فیصلے کا اطلاق شہر کے تمام متعلقہ سرکاری دفاتر اور اداروں پر ہوگا، تاہم ضروری سروسز کو اس سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔

حکام کے مطابق ایمرجنسی سروسز معمول کے مطابق کام جاری رکھیں گی تاکہ عوام کو کسی بھی ہنگامی صورتحال میں سہولت فراہم کی جا سکے۔ انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ یہ فیصلہ شہری انتظامی امور اور خصوصی حالات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں :ٹرمپ کی ٹویٹ، موجودہ حالات میں عالمی نظام ایک نئے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے، امریکی مندوب

متعلقہ خبریں