واشنگٹن (اے بی این نیوز) امریکی نمائندے نے عندیہ دیا ہے کہ دنیا ایک نئی اور طاقتور شروعات کے دہانے پر کھڑی ہے۔ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات پر عالمی سطح پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔ذرائع کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سوشل میڈیا پر کی جانے والی ایک پوسٹ کو ایران مذاکرات سے جوڑا جا رہا ہے، جس پر امریکی میڈیا میں بھی مختلف تجزیے سامنے آ رہے ہیں۔ اس پوسٹ کو خطے میں جاری سفارتی سرگرمیوں کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
امریکی مندوب نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں عالمی نظام ایک نئے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے، جہاں طاقت کا توازن اور سفارتی تعلقات ایک نئی شکل اختیار کر سکتے ہیں۔ ان کے مطابق اگر مذاکرات کامیابی کی طرف جاتے ہیں تو یہ نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا کے لیے ایک بڑی تبدیلی ثابت ہو سکتی ہے۔
مزید پڑھیں :اسلام آباد ،ایک ماہ کےا ندر اسٹریٹ کرائم کے 43وارداتیں، امن وامان کی صورت حال پر سوالیہ نشان















