اہم خبریں

ڈومیسائل بنانے کے طریقہ کار اور فیسوں میں بڑی تبدیلیوں کی منظوری دے دی گئی،جا نئے تفصیل

لاہور (اے بی این نیوز‌)پنجاب حکومت نے ڈومیسائل بنانے کے طریقہ کار اور فیسوں میں بڑی تبدیلیوں کی منظوری دے دی ہے، جس کا مقصد عوام کے لیے اس عمل کو آسان اور جدید بنانا ہے۔ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں ڈومیسائل کے حصول کے پورے نظام کو ڈیجیٹل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے بعد شہریوں کو دفاتر کے چکر لگانے کی ضرورت کم ہو جائے گی اور زیادہ تر مراحل آن لائن مکمل کیے جا سکیں گے۔

نئے فیصلے کے تحت ڈومیسائل کی مجموعی فیس 550 روپے مقرر کی گئی ہے، جس میں 200 روپے ڈومیسائل فیس، 300 روپے ای اسٹامپ اور 50 روپے سروس چارجز شامل ہوں گے۔ حکام کا کہنا ہے کہ تمام ادائیگیاں اب ڈیجیٹل طریقے سے ای پے پنجاب کے ذریعے کی جائیں گی، جس سے شفافیت اور سہولت دونوں میں اضافہ ہوگا۔

اس کے علاوہ شہریوں کو ایک اور بڑی سہولت دیتے ہوئے ڈومیسائل سرٹیفکیٹ کو کورئیر کے ذریعے گھر تک پہنچانے کا نظام بھی شامل کر دیا گیا ہے، تاکہ لوگوں کو خود جا کر دستاویز حاصل کرنے کی ضرورت نہ پڑے۔حکام کے مطابق مستقبل قریب میں یہ سروس دستک ایپ پر بھی دستیاب ہوگی، جس سے مزید آسانی پیدا ہوگی اور سرکاری خدمات کو عوام کی دہلیز تک لانے کا عمل تیز ہوگا۔یہ اقدام پنجاب میں ای گورننس کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے، اور سوشل میڈیا پر بھی صارفین اس ڈیجیٹل سہولت کو خوش آئند قرار دے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں :میٹرک کے اردو لازمی اور جغرافیہ آف پاکستان کے پرچے ملتوی،کب ہو نگے،تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائیگا

متعلقہ خبریں